ممبئی اور گجرات میں 11 مقامات پر ای ڈی کے چھاپے، منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل رقم کی جانچ
نئی دہلی، 28 اکتوبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ممبئی زونل آفس-ون نے انسدادِ منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے)، 2002 کے تحت ممبئی اور گجرات میں تقریباً 11 مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ یہ کارروائی جرائم سے حاصل ہونے والی آمدنی (پی او سی)
ممبئی اور گجرات میں 11 مقامات پر ای ڈی کے چھاپے، منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل رقم کی جانچ


نئی دہلی، 28 اکتوبر (ہ س)۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ممبئی زونل آفس-ون نے انسدادِ منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے)، 2002 کے تحت ممبئی اور گجرات میں تقریباً 11 مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ یہ کارروائی جرائم سے حاصل ہونے والی آمدنی (پی او سی) کا سراغ لگانے اور اس رقم کی منتقلی اور مختلف ذرائع سے اس کی اصل شناخت چھپانے کے عمل کی جانچ کے لیے کی گئی۔

ای ڈی کے مطابق، نوین گروناتھ چچکر اور دیگر ملزمین نے ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے منشیات کی فروخت سے جرائم کی آمدنی حاصل کی۔ ان منشیات میں کوکین، ہائیڈروپونک گانجا، ایل ایس ڈی اور گانجے سے تیار کردہ کھانے کی اشیا شامل ہیں۔ ان منشیات کی زیادہ تر کھیپ بیرونِ ملک سے اسمگل کرکے بھارت لائی جاتی تھی۔

ای ڈی نے بتایا کہ نوین چچکر اور دیگر ملزمین کے خلاف پی ایم ایل اے کے تحت جانچ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، ممبئی اور نوی ممبئی پولیس کے انسدادِ منشیات سیل (اے این سی) کی جانب سے درج کیے گئے مقدمات کی بنیاد پر شروع کی گئی۔ ان مقدمات میں ممبئی اور نوی ممبئی سے اعلیٰ معیار کا ہائیڈروپونک گانجہ، کوکین اور بڑی مقدار میں غیر حساب شدہ نقد رقم ضبط کی گئی تھی۔

جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ نوین چچکر نے جرائم سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ کرپٹو کرنسی میں لگایا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم براہِ راست حوالہ آپریٹروں کے پاس جمع کرائی جاتی تھی۔ بعد میں حوالہ آپریٹر نوین چچکر کو یو ایس ڈی ٹی یا ’تھائی بہت ‘کی شکل میں ادائیگی کرتے تھے۔

تلاشی مہم کے دوران ای ڈی نے کئی قابلِ اعتراض دستاویزات، ڈیجیٹل آلات اور منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو سفید کرنے سے متعلق شواہد برآمد کیے۔ جانچ میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمین نے حوالہ نیٹ ورک اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بھارت سے باہر منتقل کی۔ تلاشی کے دوران ملنے والے شواہد سے ان سرگرمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande