نائب وزیر اعلیٰ نے رامبن میں زیر تعمیر پل کا معائنہ کیا
نائب وزیر اعلیٰ نے رامبن میں زیر تعمیر پل کا معائنہ کیا جموں، 28 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے آج ضلع رامبن کا دورہ کرکے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر دریائے چناب پر واقع اہم پل کا معائنہ کیا۔ یہ پل قومی شاہراہ پر آم
Bridge


نائب وزیر اعلیٰ نے رامبن میں زیر تعمیر پل کا معائنہ کیا

جموں، 28 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے آج ضلع رامبن کا دورہ کرکے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر دریائے چناب پر واقع اہم پل کا معائنہ کیا۔ یہ پل قومی شاہراہ پر آمدورفت کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور اس کے ذریعے روزانہ بڑی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں۔

دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے پل کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا اور قومی شاہراہ پر بلا تعطل آمدورفت کے حوالے سے اس کی اہمیت کا مشاہدہ کیا۔ نائب وزیر اعلی نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت گزشتہ کئی دہائیوں سے زیر التواء پروجیکٹ کو مکمل کر رہی ہے اور عوامی مفاد میں ترقیاتی منصبوں کو ترجیحی دے رہی ہے۔ انہوں نے ٹھکیداروں کوخبر دار کیا کہ وہ الاٹ شدہ کاموں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنائیں بصورت دیگر اُن کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande