مرکزی وزیر نے سانبہ میں سی آر سی کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا
مرکزی وزیر نے سانبہ میں سی آر سی کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا جموں، 28 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر وریندر کمار نے منگل کے روز سانبہ ضلع کے چک جوالا گاؤں میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) جموں کی مستقل عمارت کی جاری تعمیر کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہ
Minister


مرکزی وزیر نے سانبہ میں سی آر سی کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا

جموں، 28 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر وریندر کمار نے منگل کے روز سانبہ ضلع کے چک جوالا گاؤں میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) جموں کی مستقل عمارت کی جاری تعمیر کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ معذور افراد کو بحالی، ہنرمندی کی تربیت اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

تقریباً 24 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ مرکز معذور افراد کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا جا رہا ہے۔ مرکز میں مصنوعی اعضا اور معاون آلات کی تیاری کے لیے خصوصی لیبارٹریاں بھی قائم کرنے کا منصوبہ ہے، جہاں مستحق افراد کی ضروریات کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ سی آر سی جموں کے قیام سے جموں خطے میں معذور افراد کے لیے جامع بحالی خدمات کی دیرینہ ضرورت پوری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز کے ذریعے بچوں سے لے کر بزرگ شہریوں تک معذور افراد کو مختلف خدمات ان کے قریب دستیاب ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستھان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande