
جموں, 27 اکتوبر (ہ س)۔ ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت ضلع پولیس کشتواڑ کی جانب سے منگل کو ضلع پولیس دفتر کشتواڑ سمیت ضلع کے مختلف پولیس اداروں میں دیانت داری کی حلف برداری کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ضلع پولیس دفتر کشتواڑ میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ محمد شفیق اور اے ایس پی ایس او جی نثار احمد نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو دیانت داری کا حلف دلایا۔اس موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں نے بدعنوانی کے خاتمے، شفافیت کو فروغ دینے اور بہتر حکمرانی کے لیے ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کا عہد کیا۔ انہوں نے رشوت نہ لینے اور نہ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔اسی سلسلے میں ضلع کشتواڑ کے تمام پولیس دفاتر، تھانوں، پولیس چوکیوں اور دیگر پولیس یونٹوں میں بھی حلف برداری کی تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں پولیس اہلکاروں نے دیانت داری اور شفافیت کے اصولوں پر عمل کرنے کا عہد کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / محمد اصغر