
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر صدارت یونیفائیڈ ہیڈکوارٹر میٹنگ، جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیاسرینگر، 27 اکتوبر (ہ س)۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو سرینگر کے راج بھون میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی یونیفائیڈ ہیڈکوارٹر میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، فوج، سی آر پی ایف، خفیہ ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران بشمول جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق یہ میٹنگ آئندہ موسم سرما کے موسم کی تیاریوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لینے کےلۓ منعقد کی گئی۔
میٹنگ میں سیکورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے سینئر نمائندوں کی شرکت دیکھی گئی ہے تاکہ سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ یونیفائیڈ ہیڈ کوارٹر سیکورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں کے لئے سیکورٹی سے متعلقہ مسائل کا جائزہ لینے اور جموں و کشمیر میں مجموعی سیکورٹی ردعمل کو مربوط کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Aftab Ahmad Mir