نوئیڈا : سڑک حادثہ میں بینک ملازم کی موت
نوئیڈا، 27 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا میں تھانہ نالج پارک کے علاقے میں گزشتہ رات پیش آنے والے ایک سڑک حادثہ میں بینک کے ایک ملازم کی موت ہو گئی۔ تھانہ نالج پارک کے انچارج انسپکٹر ونود کمار نے بتایا کہ بلویر کمار ولد
حادثہ


نوئیڈا، 27 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا میں تھانہ نالج پارک کے علاقے میں گزشتہ رات پیش آنے والے ایک سڑک حادثہ میں بینک کے ایک ملازم کی موت ہو گئی۔

تھانہ نالج پارک کے انچارج انسپکٹر ونود کمار نے بتایا کہ بلویر کمار ولد رام چندر نے گزشتہ رات تھانے میں شکایت درج کرائی کہ ان کا بیٹا راجیو کمار (30) ایکسس بینک میں ملازمت کرتا تھا اور مومناتھل میں واقع اپنے آبائی مکان میں رہتا تھا۔

شکایت گزار کے مطابق، پیر کے روز ان کا بیٹا موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔ اسی دوران سیکٹر 150 میں واقع ایک سوسائٹی کے قریب ایک ٹرک نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

زخمی راجیو کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں دیر رات اس کی موت ہو گئی۔

تھانہ انچارج نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جائے حادثہ کے آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹرک اور اس کے ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande