صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم نے لیکٹسٹائن کے شہزادے ایلوس کا استقبال کیا
نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س): لیکٹسٹائن کے قائم مقام سربراہِ مملکت شہزادہ ایلوس کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی موجود تھے۔ شہزادہ ایلوس اپنی اہلیہ شہزادی صوفی کے ساتھ بھارت کے دو
صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم نے لیکٹسٹائن کے شہزادے ایلوس کا استقبال کیا


نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س): لیکٹسٹائن کے قائم مقام سربراہِ مملکت شہزادہ ایلوس کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی موجود تھے۔ شہزادہ ایلوس اپنی اہلیہ شہزادی صوفی کے ساتھ بھارت کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے بھارتی وفد سے ملاقات کی، جبکہ صدر مرمو اور وزیر اعظم مودی نے لیکٹسٹائن کے وفد سے ملاقات کی۔

رسمی استقبالیہ تقریب کے دوران صدر مرمو، وزیر اعظم مودی اور موروثی شہزادہ ایلوس نے راشٹرپتی بھون میں مشترکہ تصویر بھی کھنچوائی۔

اس کے بعد وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے شہزادہ ایلوس سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا، ’’بھارت اور یورپی آزاد تجارتی انجمن (ای ایف ٹی اے) کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے سے پیدا ہونے والے مواقع کی بدولت ہمارے دوطرفہ تعلقات کے مختلف شعبوں میں نمایاں تیزی آ رہی ہے۔‘‘

بھارت اور لیکٹسٹائن کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے وزیر اعظم مودی اور شہزادہ ایلوس کے درمیان آج دہلی میں اعلیٰ سطحی ملاقات ہوگی۔ اس دوطرفہ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، اختراع اور عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنما اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

شہزادہ ایلوس آج شام صدرجمہوریہ مرمو سے بھی ملاقات کریں گے، جہاں ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شہزادہ ایلوس کا اس سال یہ دوسرا دورۂ بھارت ہے۔ اس سے قبل وہ فروری میں منعقدہ ’اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ میں شرکت کے لیے دہلی آئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande