گرجا گھر پر حملے کے بعد اردن کا شام میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ، کم از کم نو افراد ہلاک
عمان (اردن)، 27 اکتوبر (ہ س)۔ اردن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے صوبہ کرک میں ایک چرچ پر فائرنگ کے حملے کے جواب میں انہوں نے جنوب مشرقی شام میں مسلح گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس فائرنگ میں کم از کم نو افراد ہلاک اور درجنوں د
گرجا گھر پر حملے کے بعد اردن کا شام میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ، کم از کم نو افراد ہلاک


عمان (اردن)، 27 اکتوبر (ہ س)۔ اردن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے صوبہ کرک میں ایک چرچ پر فائرنگ کے حملے کے جواب میں انہوں نے جنوب مشرقی شام میں مسلح گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس فائرنگ میں کم از کم نو افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو ئے ہیں۔ اردن کی فوج کے مطابق، شام میں یہ حملے ’’شامی حکومت کے ساتھ بات چیت کے بعد‘‘ کیے گئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، فوج نے بتایا کہ ان حملوں میں دہشت گرد گروہوں کے متعدد ارکان ہلاک یا زخمی ہوئے اور ان کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ تاہم، شام نے اردن کے ساتھ اس کاروائی کے تعلق سے کسی بھی قسم کی بات چیت کی تردید کی ہے۔ شامی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ فوجی کارروائی کسی پیشگی تال میل یا اطلاع کے بغیر کی گئی۔‘‘ حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شام کی سول ڈیفنس سروس نے بتایا کہ پیر کی شام درعا اور سویدا صوبوں کے دیہی علاقوں میں کم از کم چار مقامات پر حملے کیے گئے۔ امدادی ٹیموں نے سات افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں تین مرد، ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔

سول ڈیفنس سروس کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں سے پانچ افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔ یہ افراد درعا صوبے کے گاؤں التائی میں ایک خیمے پر کیے گئے حملے میں مارے گئے۔ خاندان کے تین دیگر افراد، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، زخمی ہو گئے۔

دوسرا حملہ درعا کے علاقے الشیاح میں ہوا، جہاں ایک 80 سالہ بزرگ کی موت ہو گئی۔ تیسرا حملہ درعا کے عین البصل علاقے میں واقع مزیرِیب میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande