طالبات کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اسکولوں اور کالجوں میں’پولیس دیدی‘کی تعیناتی
بھاگلپور، 27 اکتوبر(ہ س)۔ بہارکے بھاگلپورضلع میں خواتین کی حفاظت کویقینی بنانے اورطالبات کوخوف سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے بھاگلپور پولیس نے ایک اہم اورقابلِ ستائش قدم اٹھایا ہے۔ ضلع کے تمام تھانہ علاقوں میں واقع اسکولوں، کوچنگ سینٹروں اور کالجو
طالبات کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اسکولوں اور کالجوں میں تعینات ہوئی ’پولیس دیدی‘، خواتین کی حفاظت کے لیے بھاگلپور پولیس کی اہم پہل


بھاگلپور، 27 اکتوبر(ہ س)۔ بہارکے بھاگلپورضلع میں خواتین کی حفاظت کویقینی بنانے اورطالبات کوخوف سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے بھاگلپور پولیس نے ایک اہم اورقابلِ ستائش قدم اٹھایا ہے۔ ضلع کے تمام تھانہ علاقوں میں واقع اسکولوں، کوچنگ سینٹروں اور کالجوں کے آس پاس طالبات کی حفاظت کے لیے ’پولیس دیدی‘ کی خصوصی ٹیم کے ذریعے مسلسل نگرانی اور گشت کی جا رہی ہے۔ اس خصوصی مہم کا بنیادی مقصد طالبات کو محفوظ، باعزت اور پُرسکون ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ بغیر کسی خوف اور جھجک کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اوراپنے خوابوں کوپورا کرسکیں۔اکثردیکھا جاتا ہے کہ چھیڑچھاڑاورعدم تحفظ کے خوف سے طالبات اپنی پڑھائی پر پوری توجہ نہیں دے پاتیں۔ بعض اوقات انہیں اپنی تعلیم اور مستقبل کے بارے میں بھی تشویش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھاگلپور پولیس کی اس پہل کا مقصد ایسے خدشات کو دور کرنا اور طالبات میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔ ’پولیس دیدی‘ کی ٹیمیں اسکولوں، کالجوں اور کوچنگ سینٹروں کے آس پاس مسلسل گشت کر رہی ہیں۔ مشتبہ سرگرمیوں، چھیڑ چھاڑ اور طالبات کو پریشان کرنے والے عناصر پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔پولیس انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ خواتین کی حفاظت میں رکاوٹ ڈالنے، چھیڑ چھاڑ کرنے یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بھاگلپورپولیس نے طالبات اورعام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے سلسلے میں چوکس رہیں۔ اگر کہیں چھیڑ چھاڑ، عدم تحفظ یا کوئی مشتبہ سرگرمی نظر آئے توفوری مدد کے لیے ڈائل 112، مقامی تھانے یا ’پولیس دیدی‘ کی خصوصی ٹیم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق عوام کی حفاظت اور طالبات کو محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ ’پولیس دیدی‘ کی اس پہل سے طالبات کے حوصلے بلند ہونے اور معاشرے میں خواتین کی حفاظت کے حوالے سے مثبت پیغام پہنچنے کی امید ہے۔بھاگلپور پولیس کی یہ پہل اس بات کی جانب ایک اہم قدم ہے کہ ہر بیٹی محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرے، خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھے اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande