پولیس کے زیر اہتمام پونچھ میں رن فار یونٹی ریلی نکالی گئی
جموں, 26 اکتوبر (ہ س)۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یومِ پیدائش کے سلسلےمیں پونچھ پولیس کی جانب سے اسپورٹس اسٹیڈیم سے رن فار یونٹی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پولیس افسران، اساتذہ اور اسکولی طلبہ نے شرکت کرکے قومی اتحاد، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ری
Run for


جموں, 26 اکتوبر (ہ س)۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یومِ پیدائش کے سلسلےمیں پونچھ پولیس کی جانب سے اسپورٹس اسٹیڈیم سے رن فار یونٹی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پولیس افسران، اساتذہ اور اسکولی طلبہ نے شرکت کرکے قومی اتحاد، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ریلی میں ایڈیشنل ایس پی حمید علی بانڈے، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر ششی کانت شرما اور ایس ایچ او پونچھ جاوید کٹاریہ بھی موجود تھے۔ اس دوران شرکاء نے ملک کی وحدت، سالمیت اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کی اہمیت اجاگر کی۔

پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی، نظم و ضبط اور قومی اتحاد کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے اصولوں اور نظریات کو یاد کرتے ہوئے عوام میں بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

پونچھ پولیس نے اس اقدام کے ذریعے قومی اتحاد کو فروغ دینے اور معاشرے میں امن و بھائی چارے کے جذبے کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande