
نئی دہلی، 26 اکتوبر (ہ س)۔ راشٹرپتی بھون کے قریب واقع نارتھ بلاک میں پیر کو آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی افراتفری مچ گئی۔ عمارت کے اوپر دھوئیں کا گھنا بادل دکھائی دینے کے بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ تاہم، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، نارتھ بلاک کی چھت پر تعمیراتی کام کے دوران ویلڈنگ کرتے وقت چنگاریاں اٹھنے سے دھواں پھیل گیا تھا۔ اس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔
دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے مطابق، نارتھ بلاک میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر روانہ کر دیا گیا۔ جائے وقوعہ پر صورتِ حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
راجیہ سبھا کے رکن ملند دیورا نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دھوئیں کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ جاتے وقت انہوں نے نارتھ بلاک کے پیچھے سے گھنا دھواں اٹھتے دیکھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سبھی لوگ محفوظ ہوں گے اور ہنگامی خدمات کی ٹیمیں تیزی سے کارروائی کر رہی ہوں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی