صدر جمہوریہ سمیت کئی رہنماوں نے مہارشی والمیکی جینتی پر اہل وطن کو مبارک باد دی
نئی دہلی، 26 اکتوبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماو¿ں نے پیر کو مہارشی والمیکی جینتی کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ صدر جمہوریہ نے سوشل میڈی
MAHARISHI-VALMIKI-JAYANTI-WISH


نئی دہلی، 26 اکتوبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماو¿ں نے پیر کو مہارشی والمیکی جینتی کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

صدر جمہوریہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”مہارشی والمیکی کی تصنیف کردہ رزمیہ نظم ’رامائن‘ سے ہمیں فرض شناسی، نیک کام ، بے لوث عمل، دوسروں کی بھلائی، دوستی، قربانی، دھرم اور عقیدت کی تعلیمات آسانی سے حاصل ہوتی ہیں۔ اس عظیم کتاب کی ابدی اقدار ہماری زندگیوں پر انمٹ نقوش چھوڑتی ہیں۔ میری خواہش ہے کہ تمام اہل وطن رامائن میں بیان کردہ اصولوں کو اپنا کر اپنی انفرادی اور سماجی زندگی میں مسلسل ترقی کی راہ پر آگے بڑھتے رہیں۔“

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آدی کوی مہارشی والمیکی کی تصنیف کردہ رامائن ہندوستانی ثقافت اور تہذیبی اقدار کا ایک انمول ورثہ ہے۔ اس میں موجود سچائی، فرض شناسی، قربانی، رحم دلی اور دھرم کے اصول آج بھی انسانیت کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ان کی تعلیمات سبھی کو ہمیشہ اخلاقی اقدار اپنانے اور ایک ہم آہنگ، حساس اور مضبوط معاشرے کی تشکیل کے لیے ترغیب دیتی رہیں گی۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ مہارشی والمیکی نے رامائن کے ذریعے سچائی، دھرم، احترام، فرض شناسی اور قربانی جیسی اقدار کو عام لوگوں تک پہنچایا۔ مہارشی والمیکی کی زندگی یہ سبق دیتی ہے کہ خود احتسابی، عقیدت اور علم کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ ان کے کام اور خیالات ہمیشہ سبھی کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آدی کوی مہارشی والمیکی نے اپنی لازوال تصنیف ’رامائن‘ کے ذریعے بھگوان شری رام کے اصولوں، سچائی، دھرم اور عوامی فلاح کا پیغام عام لوگوں تک پہنچایا۔ ان کی تصانیف ہندوستانی ثقافت، اخلاقی اقدار اور انسانی احساسات کا انمول خزانہ ہیں۔ مہارشی والمیکی کو ہزاروں سلام، جن کی تعلیمات معاشرے کو نیک اخلاق، باہمی ہم آہنگی اور مثالی زندگی گزارنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی امت شاہ نے کہا کہ تپ، علم اور رحم دلی کے پیکر مہارشی والمیکی نے رامائن کے ذریعے مریادا پرشوتم بھگوان شری رام کی زندگی کو عام لوگوں تک پہنچایا اور اس طرح پوری انسانیت کو فرض اور دھرم کی راہ پر چلنے کی ترغیب دی۔ اس بے مثال تعاون کے لیے انسانی معاشرہ ہمیشہ ان کا احسان مند رہے گا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ سچائی، رحم دلی اور اخلاقی طرز عمل سے متعلق مہارشی والمیکی کی ابدی تعلیمات ہمیشہ ترغیب دیتی رہیں گی۔

مرکزی وزیر زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ رزمیہ نظم ’رامائن‘ کے خالق اور ’آدی کوی‘ مہارشی والمیکی نے پوری انسانیت کو مریادا پرشوتم بھگوان شری رام کے مثالی کردار سے روشناس کرایا۔ ان کے مقدس خیالات سبھی کو پاکیزہ طرز عمل اختیار کرنے، ضبط و تحمل، سچائی اور فرض شناسی پر خلوص کے ساتھ عمل کرنے کی تعلیم دیتے ہیں اور مستقبل میں بھی ان اصولوں پر قائم رہنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande