بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر ٹریکٹر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچلا، ماں بیٹے سمیت تین افراد کی موت
حادثے کے بعد پورے گاؤں میں کہرام، وزیر اعلیٰ نے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہمیرپور، 26 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع ہمیرپور میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی سروس روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹے سمیت تین افراد کی د
حادچہ


حادثے کے بعد پورے گاؤں میں کہرام، وزیر اعلیٰ نے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا

ہمیرپور، 26 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع ہمیرپور میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی سروس روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹے سمیت تین افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ پولیس نے پیر کو مقدمہ درج کرکے ٹریکٹر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق، ضلع ہمیرپور کے مودہا کوتوالی علاقے کے پٹن پور گاؤں کے رہنے والے کپل پرجاپتی ولد شیوکرن پرجاپتی اپنی ماں وملا پرجاپتی اور مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع کے بنشیہ گاؤں کی رہنے والی اپنی خالہ کملا پرجاپتی اہلیہ دھنیرام پرجاپتی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اتوار کو آٹھ ماہ کے بچے کا منڈن سنسکار کرانے رِوئی کے چھٹئی بابا استھان گیا تھا۔

منڈن سنسکار مکمل ہونے کے بعد تینوں واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران ضلع ہمیرپور کے مسکرا تھانہ علاقے میں گہرولی گاؤں کے قریب بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی سروس روڈ پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کے فوراً بعد ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو علاج کے لیے کھریلا اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت نازک ہونے پر تینوں کو ضلع اسپتال مہوبہ ریفر کر دیا گیا۔

مہوبہ ضلع اسپتال پہنچتے ہی تینوں نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ادھر اس حادثے میں تین افراد کی موت کی خبر سے پٹن پور گاؤں میں ماتم چھا گیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے کے ورما نے بتایا کہ ضلع مہوبہ کے براں کھریلا علاقے کے رہنے والے کندھی پرجاپتی کی تحریری شکایت پر نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حادثے میں ماں بیٹے سمیت تین افراد کی موت پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ متوفین کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے زخمیوں کو مناسب علاج مہیا کرانے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande