نوئیڈا: دکانوں میں آتش زدگی کے دوران نوجوان کی موت کے معاملے میں کیفے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج
نوئیڈا، 26 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے نوئیڈا میں سیکٹر 126 تھانہ علاقے کے رائے پور گاؤں کے قریب واقع تقریباً نصف درجن کیفے میں ہفتے کی شام آگ لگنے کے واقعے میں ایک نوجوان کی جھلس کر موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں متوفی کے اہل خانہ نے کیفے کے مالک او
A-CASE-FILED-AGAINST-CAFE-PROP


نوئیڈا، 26 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے نوئیڈا میں سیکٹر 126 تھانہ علاقے کے رائے پور گاؤں کے قریب واقع تقریباً نصف درجن کیفے میں ہفتے کی شام آگ لگنے کے واقعے میں ایک نوجوان کی جھلس کر موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں متوفی کے اہل خانہ نے کیفے کے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

سیکٹر 126 تھانے کے انچارج انسپکٹر سومنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ اتوار کی رات دلیپ چندر، جو سرسوتی کنج، چپیانا خورد، تگڑی کے رہنے والے ہیں، نے تھانے میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کے مطابق 24 اکتوبر کی شام رائے پور گاؤں کے قریب واقع نوک لوز کیفے کے فوڈ اسٹال پر مرمت کا کام جاری تھا۔ وہاں کیفے میں فنشنگ اور بجلی کی فٹنگ کا کام کیا جارہا تھا۔ شکایت کنندہ کے مطابق ان کا بیٹا دیگر ملازمین کے ساتھ اس کام میں مصروف تھا۔

اسی دوران اچانک احاطے میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کرلی اور وہاں موجود دیگر دکانوں اور کیفے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی زد میں آنے سے ان کا بیٹا ساحل شرما بری طرح جھلس گیا۔ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

متوفی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ کیفے میں تعمیراتی، فنشنگ اور بجلی کی فٹنگ کا کام کراتے وقت ضروری حفاظتی معیارات اور آتش زدگی سے بچاو¿ کے ضابطوں پر عمل نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے بیٹے کی جان چلی گئی۔

انہوں نے کیفے کے مالک اور بجلی کی فٹنگ و فنشنگ کا کام کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande