
جموں, 25 اکتوبر (ہ س): راجوری میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 260 گاڑیوں کی جانچ کی، 50 گاڑیوں کے چالان کیے اور تین گاڑیاں ضبط کر لیں۔ اس دوران ایک لاکھ 40 ہزار 500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
یہ کارروائی ٹرانسپورٹ کمشنر جموں و کشمیر ویشیش پال مہاجن کی ہدایات پر اے آر ٹی او راجوری کی جانب سے ضلع بھر میں انجام دی گئی۔
اے آر ٹی او عاشق رفیق ملک نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ گاڑیوں کے ضروری کاغذات اور درست ڈرائیونگ لائسنس اپنے ساتھ رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر