جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں موٹر سائیکل سوار ہلاک
سرینگر، 25 اکتوبر (ہ س): جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے شرمال میں اتوار کو ایک 65 سالہ بزرگ موٹر سائیکل سوار اپنی موٹرسائیکل سے گر جانے سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایک متعلقہ پولیس تھانے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ شخص اپنی موٹرسائیکل زیر
جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں موٹر سائیکل سوار ہلاک


سرینگر، 25 اکتوبر (ہ س): جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے شرمال میں اتوار کو ایک 65 سالہ بزرگ موٹر سائیکل سوار اپنی موٹرسائیکل سے گر جانے سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایک متعلقہ پولیس تھانے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ شخص اپنی موٹرسائیکل زیر رجسٹریشن نمبر جے کے 13ای-9439 پر سوار تھے ۔ جبکہ ان کا توازن اچانک بگڑ گیا اور یہ پھسل کر نیچے گر گئے اور شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر مقامی راہگیروں کی مدد سے علاج کے لیے ضلع اسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے سرینگر ریفر کیا گیا۔ تاہم انہیں سری نگر میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ متوفی کی شناخت محمد اسحاق کے طور پر کی گئی جو شوپیاں کے سنڈو شرمال کے رہنے والے تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande