گنگاپورن ہمال پر کوہ پیمائی کے دوران لاپتہ ہونے والے دو جاپانی کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد
کاٹھمنڈو، 25 اکتوبر (ہ س):۔ نیپال کے ضلع منانگ میں واقع گنگاپورن ہمال پر کوہ پیمائی کے دوران لاپتہ ہونے والے دو جاپانی کوہ پیماؤں کی لاشیں اتوار کو برآمد کر لی گئیں۔ لاشوں کو کاٹھمنڈو لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ضروری جانچ کے بعد نیپال میں وا
گنگاپورن ہمالیہ پر کوہ پیمائی کے دوران لاپتہ ہونے والے دو جاپانی کوہ پیماو¿ں کی لاشیں برآمد


کاٹھمنڈو، 25 اکتوبر (ہ س):۔

نیپال کے ضلع منانگ میں واقع گنگاپورن ہمال پر کوہ پیمائی کے دوران لاپتہ ہونے والے دو جاپانی کوہ پیماؤں کی لاشیں اتوار کو برآمد کر لی گئیں۔ لاشوں کو کاٹھمنڈو لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ضروری جانچ کے بعد نیپال میں واقع جاپانی سفارت خانے کے تعاون سے لاشیں اہل خانہ کے حوالے کی جائیں گی۔

منانگ کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر مکتی پرساد کھنال کے مطابق، نیسیانگ گاؤں پالیکا میں واقع 7,455 میٹر بلند گنگاپورن ہمال پر چڑھائی کے دوران جاپانی شہری ہیدی سوکے تانیئشی اور تیتسو ہاشیموتو جمعہ کو لاپتہ ہو گئے تھے۔ دونوں کوہ پیما کاٹھمنڈو کی کاسمو ایڈونچر کمپنی کے ذریعے ایک نیپالی گائیڈ کے ساتھ پہاڑ پر چڑھائی کے لیے گئے تھے۔ وہ گزشتہ 15 اکتوبر سے رابطے میں نہیں تھے۔

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر کھنال نے بتایا کہ تقریباً 7,050 میٹر کی بلندی پر رابطہ منقطع ہونے کے بعد ان کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر اور امدادی ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔ تلاش کے دوران ان کے بیگ اور کوہ پیمائی میں استعمال ہونے والے آلات بھی ملے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلسل تلاش کے بعد اتوار کی صبح گنگاپورن ہمال کے جنوبی حصے میں تقریباً 6,300 میٹر کی بلندی پر دونوں کوہ پیماو¿ں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande