جے پور-اجمیر ہائی وے پر عقیدت مندوں سے بھری ٹریولر، ٹریلر سے ٹکرائی، 3 کی موت، 18 زخمی
جے پور، 24 اکتوبر (ہ س)۔ سانولیا سیٹھ کے درشن کے لئے نکلے عقیدت مند جمعہ کی دیر رات حادثے کا شکار ہوگئے۔ جے پور-اجمیر قومی شاہراہ پر بگرو پلیا سے اترتے وقت عقیدت مندوں سے بھری ایک ٹریولر آگے چل رہے ٹریلر میں جا گھسی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹریولر می
حادثے کا شکار ٹریولر


جے پور، 24 اکتوبر (ہ س)۔ سانولیا سیٹھ کے درشن کے لئے نکلے عقیدت مند جمعہ کی دیر رات حادثے کا شکار ہوگئے۔ جے پور-اجمیر قومی شاہراہ پر بگرو پلیا سے اترتے وقت عقیدت مندوں سے بھری ایک ٹریولر آگے چل رہے ٹریلر میں جا گھسی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹریولر میں سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 18 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

بگرو تھانے کے ایس ایچ او چندربھان نے بتایا کہ حادثہ جمعہ کی دیر رات تقریباً 1.50 بجے پیش آیا۔ ٹریولر میں مہاراشٹر کے ناسک کے 28 عقیدت مند سوار تھے۔ سبھی جے پور سے چتوڑ گڑھ میں واقع سانولیا سیٹھ مندر کے درشن کے لیے جا رہے تھے۔ اسی دوران بگرو پلیا سے نیچے اترتے وقت ٹریولر بے قابو ہو کر آگے چل رہے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے باعث گاڑی میں آگے بیٹھے مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں۔

حادثے میں زخمی مسافر پروین کے مطابق، عقیدت مند رات تقریباً 10.30 بجے جے پور سے روانہ ہوئے تھے۔ اس نے بتایا کہ مسافروں نے ڈرائیور کو رات میں گاڑی چلانے سے منع بھی کیا تھا، لیکن وہ نہیں مانا۔ پروین نے ڈرائیور پر شراب پی کر گاڑی چلانے کا الزام بھی لگایا ہے۔ مسافروں کے مطابق، بگرو پلیا سے اترتے وقت ٹریولر اچانک بے قابو ہوئی اور آگے چل رہے ٹریلر سے جا ٹکرائی۔

ٹکر کے بعد ٹریولر میں سوار مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ حادثے میں تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ مرنے والوں کی شناخت مہیندر، سندیپ اور دیپک کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے میں 18 مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کے انتظامات کیے۔ تمام زخمیوں کو جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

بگرو تھانہ پولیس حادثے کے اسباب کی جانچ کر رہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، ٹریولر آگے چل رہے ٹریلر سے ٹکرائی تھی۔ پولیس حادثے کے حالات اور ڈرائیور پر لگائے گئے الزامات کی تفتیش کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande