نیپال میں جلد ہی ایک بار پھر نئے سیاسی حالات پیدا ہوں گے : پرچنڈ
کاٹھمنڈو، 24 اکتوبر (ہ س)۔ نیپالی کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) کے کنوینر اور سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل ’پرچنڈ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں جلد ہی ایک بار پھر نئے سیاسی حالات پیدا ہوں گے۔ پرچنڈ نے ہفتہ کو یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ’پارٹی بید
Nepal-Prachand-New-Political-


کاٹھمنڈو، 24 اکتوبر (ہ س)۔ نیپالی کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) کے کنوینر اور سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل ’پرچنڈ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں جلد ہی ایک بار پھر نئے سیاسی حالات پیدا ہوں گے۔

پرچنڈ نے ہفتہ کو یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ’پارٹی بیداری مہم‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماضی کی عوامی جدوجہد کو یاد کیا۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ عوامی مسائل کو ایمانداری اور خلوص کے ساتھ اٹھایا جائے تو مخالف حالات میں بھی عوام کی حمایت حاصل کی جا سکتی ہے۔

تحریک کے ابتدائی دور کی دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محدود تعداد میں کارکنوں کے ساتھ شروع ہونے والی یہ تحریک وقت کے ساتھ لاکھوں لوگوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جس کے نتیجے میں ملک میں تاریخی تبدیلی ممکن ہوئی۔

موجودہ سیاسی حالات میں ماؤ نواز تحریک اور اس کی تاریخی خدمات کو کم کرکے دیکھنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو نظرانداز کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نظریات، اصولوں اور قربانیوں کی بنیاد کو کوئی بھی آسانی سے مٹا نہیں سکتا۔

سابق وزیر اعظم پرچنڈ نے حالیہ دنوں میں پارٹی کے خلاف ہونے والے مختلف تبصروں اور تنقیدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ تاریخ کو نظرانداز کرکے آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande