پونچھ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دھماکہ خیز مواد برآمد
جموں, 24 اکتوبر (ہ س): جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے سے دھماکہ خیز مواد کے سات کنٹینر برآمد کیے ہیں۔ کنٹینروں میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) ہونے کا شب
Explosion


جموں, 24 اکتوبر (ہ س): جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے سے دھماکہ خیز مواد کے سات کنٹینر برآمد کیے ہیں۔ کنٹینروں میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں برآمد شدہ اشیاء کی جانچ کر رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، 156 ٹیریٹوریل آرمی سے موصولہ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے مینڈھر تحصیل کے کس بلاری علاقے میں تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران سات کنٹینروں کے علاوہ ایک کالا بیگ، ایک کامبیٹ پاؤچ، سیاہ رنگ کا لوہے کا ڈبہ، ایک میگزین، ایک ایلومینیم کنٹینر، دو پاور اڈاپٹر اور ایک ٹفن بھی برآمد کیا گیا۔

ابتدائی جانچ میں برآمد شدہ میگزین کے 7.62 ایم ایم ایل ایم جی سے متعلق ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم، برآمد شدہ اشیاء کی نوعیت کے بارے میں حتمی تصدیق تکنیکی جانچ کے بعد ہی ہو سکے گی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران پونچھ اور راجوری اضلاع میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کی برآمدگی کے چار واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل وجے دشمی کے موقع پر پونچھ کے ایک مندر کی چھت سے گرینیڈ برآمد ہوا تھا، جہاں بھنڈارے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ راجوری کے چور ہل جنگلاتی علاقے اور پونچھ کے سبزیان علاقے سے بھی دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں سے ہتھیار برآمد کیے گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande