یو پی قانون ساز کونسل انتخابات 2026: کیشو پرساد موریہ کی پہلے مت دان، پھر جل پان کی اپیل
لکھنو، 23 اکتوبر (ہ س)۔ اترپردیش میں آج ہو رہے گریجویٹ اور ٹیچرز انتخابی حلقوں کے قانون ساز کونسل انتخابات 2026 کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس موقع پر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ووٹرز سے جمہوریت کے اس عظیم تہوارمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کیشو پرساد موریہ


لکھنو، 23 اکتوبر (ہ س)۔

اترپردیش میں آج ہو رہے گریجویٹ اور ٹیچرز انتخابی حلقوں کے قانون ساز کونسل انتخابات 2026 کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس موقع پر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ووٹرز سے جمہوریت کے اس عظیم تہوارمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

نائب وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ”پہلے مت دان، پھر جل پان!“ انہوں نے ووٹرز کو ترغیب دیتے ہوئے لکھا کہ اترپردیش میں گریجویٹ اور ٹیچرز انتخابی حلقوں کے قانون ساز کونسل انتخابات-2026 میں سبھی اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔

کیشو پرساد موریہ نے جمہوریت میں ہر ووٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا، ”آپ کی بیدار شرکت ہی مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہے۔ آئیے، اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے جمہوریت کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔“

واضح رہے کہ گریجویٹ اور ٹیچرز انتخابی حلقوں کی 11 نشستوں پر ہو رہے ان انتخابات کے سلسلے میں انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ صبح سے ہی پولنگ مراکز پر ووٹرز کی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande