
نئی دہلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے گورنر ڈاکٹر ڈھال سنگھ بسین نے جمعہ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس سے قبل وہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور سابق صدر رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔
راج بھون سے جاری اطلاعات کے مطابق، اتراکھنڈ کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر بسین نے نئی دہلی میں ملک کے اعلیٰ آئینی عہدوں پر فائز شخصیات اور سینئر رہنماؤں سے خیرسگالی ملاقاتیں کی ہیں۔ اسی سلسلے میں جمعہ کو انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
گورنر ڈاکٹر بسین نے 21 اکتوبر کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور سابق صدر رام ناتھ کووند سے خیرسگالی ملاقات کی تھی۔ اس کے اگلے روز، 22 اکتوبر کو انہوں نے نائب صدر بھون میں نائب صدر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔ جمعہ کو ان کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی