سارن ٹیچر انتخابی حلقہ: ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں جن سوراج کے امیدوار کے خلاف ایف آئی آر درج
سارن، 23 اکتوبر (ہ س)۔ بہار قانون ساز کونسل انتخابات 2026 کے تحت سارن ٹیچر انتخابی حلقے میں انتخابی مہم کے دوران مثالی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں جن سوراج پارٹی کے امیدوار آفاق احمد کے خلاف چھپرہ کے نگر تھانے م
سارن ٹیچر انتخابی حلقہ: ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں جن سوراج کے امیدوار کے خلاف ایف آئی آر درج


سارن، 23 اکتوبر (ہ س)۔ بہار قانون ساز کونسل انتخابات 2026 کے تحت سارن ٹیچر انتخابی حلقے میں انتخابی مہم کے دوران مثالی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں جن سوراج پارٹی کے امیدوار آفاق احمد کے خلاف چھپرہ کے نگر تھانے میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق صدرچھپرہ کے ایگزیکٹو مجسٹریٹ روی کانت سنگھ نے 22 اکتوبر کی دیررات یہ کارروائی کی۔بتایا جاتا ہے کہ جن سوراج پارٹی کے سرکاری ایکس ہینڈل پر جاری ایک پوسٹ میں آفاق احمد کے نام سے اساتذہ کو ساتواں پے اسکیل دلانے اورانہیں بھاری ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی تھی۔اس پوسٹ کو انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق معاملے کے طور پر دیکھا گیا، جس کے بعد امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آردرج کی گئی۔واضح رہے کہ معاملے میں ایف آئی آر درج ہونا الزام کے اندراج کو ظاہرکرتا ہے ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande