
کامروپ (آسام)، 23 اکتوبر (ہ س)۔ آسام کے ہاجو علاقے میں تیل کی پائپ لائن پھٹنے کے بعد گیروآ گاؤں میں سیکڑوں افراد خام تیل جمع کرنے کے لیے کھیتوں میں پہنچ گئے۔ پائپ لائن سے رسنے والا خام تیل وسیع علاقے میں پھیل گیا، جس سے زرعی اراضی متاثر ہوئی۔
واقعے کے بعد آج صبح آس پاس کے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ بالٹیاں، ڈبے اور دیگر برتن لے کر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ کھیتوں میں پھیلے خام تیل کو جمع کرنے کے لیے لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا۔
پائپ لائن پھٹنے سے علاقے میں غیر معمولی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔ تاہم، پائپ لائن پھٹنے کی وجہ کیا تھی، اس سے کتنے علاقے کو نقصان پہنچا اور تیل کے رساؤ کو روکنے کے لیے متعلقہ حکام نے کیا اقدامات کیے، اس بارے میں فوری طور پر تفصیلی معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی