
پٹنہ، 23 اکتوبر (ہ س)۔ بہار قانون ساز کونسل کے گریجویٹ حلقے کے انتخابات کے تحت دربھنگہ کے بوتھ نمبر 31 پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر سنجے سراؤگی نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ووٹ ڈالنے کے بعد سنجے سراؤگی نے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی حقیقی طاقت عوام کی شرکت میں مضمر ہے۔
انہوں نے تمام ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقِ رائے دہی کا لازمی طور پر استعمال کریں اور جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ترقی یافتہ بہار کے عزم کو حقیقت میں بدلنے کے لیے عوام سے جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan