سعودی عرب کی جیلوں میں 7500 بنگلہ دیشی شہری قید: شمع عبید
ڈھاکہ، 23 اکتوبر(ہ س)۔ بنگلہ دیش کی خارجہ امور کی وزیر مملکت شمع عبید اسلام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں تقریباً 7500 بنگلہ دیشی شہری قید ہیں۔ حکومت سعودی حکام کے ساتھ مل کر ان شہریوں کے معاملات کی تفصیلات جمع کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ مغرب
سعودی عرب کی جیلوں میں 7500 بنگلہ دیشی شہری قید: شمع عبید


ڈھاکہ، 23 اکتوبر(ہ س)۔

بنگلہ دیش کی خارجہ امور کی وزیر مملکت شمع عبید اسلام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں تقریباً 7500 بنگلہ دیشی شہری قید ہیں۔ حکومت سعودی حکام کے ساتھ مل کر ان شہریوں کے معاملات کی تفصیلات جمع کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ کے باعث کام پر واپس نہ لوٹ سکنے والے بنگلہ دیشی تارکین وطن کے ویزا اور اقامہ کی مدت بڑھانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

بنگلہ دیش کے انگریزی روزنامہ ’دی ڈیلی اسٹار‘ کے مطابق، شمع عبید نے ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بنگلہ دیشی شہری محمد شاہد احمد کی لاش وصول کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ معلومات فراہم کیں۔ احمد کی سعودی عرب میں میزائل حملے کے دوران موت ہو گئی تھی۔

شمع عبید نے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ کے سبب کئی بنگلہ دیشی مزدور اپنے کام کی جگہوں پر واپس نہیں جا پا رہے ہیں۔ حکومت ان کے ویزا اور اقامہ کی مدت میں توسیع کے لیے سعودی حکام سے بات چیت کر رہی ہے۔ بیرون ملک ملازمت سے محروم ہونے والے بنگلہ دیشی شہریوں کی بازآبادکاری اور انہیں دوبارہ روزگار فراہم کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اقامہ سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں کو جاری کیا جانے والا رہائشی اجازت نامہ ہے۔ اس کی مدت ختم ہونے پر تارکین وطن کو قانونی اور انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔سعودی عرب میں حال ہی میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کو پھانسی دیے جانے کے معاملے پر وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کو اب تک دونوں معاملات کی تفصیلی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ بنگلہ دیش نے سعودی حکام کو باضابطہ خط بھیج کر دونوں مقدمات میں سنائے گئے فیصلوں کی نقول طلب کی ہیں، تاکہ واقعات اور عدالتی کارروائی سے متعلق حقائق معلوم کیے جا سکیں۔

شمع عبید نے کہا کہ ہر ملک کا اپنا عدالتی نظام ہوتا ہے اور بنگلہ دیش دوسرے ملک کی عدالتی کارروائی میں براہ راست مداخلت نہیں کر سکتا۔ تاہم، اپنے شہریوں کے معاملات کی معلومات حاصل کرنا اور ان کی مدد کے لیے ضروری اقدامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔سعودی عرب بنگلہ دیشی تارکین وطن مزدوروں کے لیے روزگار کی اہم منزلوں میں شامل ہے۔ ایسے میں وہاں ہزاروں شہریوں کی قید، روزگار سے متعلق مسائل اور قانونی معاملات کا حل بنگلہ دیشی حکومت کے لیے ایک اہم چیلنج بنا ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande