امیٹھی - سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک
امیٹھی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں واقع بھالے سلطان شہید اسمارک تھانہ علاقے کے تحت لکھنو-سلطان پور ہائی وے پرکادونالہ چوکی سے تقریباً 100 میٹرآگے گزشتہ رات سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی دردناک موت ہو گئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے
تھانے کی فائل فوٹو


امیٹھی، 23 اکتوبر (ہ س)۔

اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں واقع بھالے سلطان شہید اسمارک تھانہ علاقے کے تحت لکھنو-سلطان پور ہائی وے پرکادونالہ چوکی سے تقریباً 100 میٹرآگے گزشتہ رات سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی دردناک موت ہو گئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے متوفیان کی شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کی۔

متوفی کی شناخت روہت عرف کھنکھن (25) ولد رام لال پاسی، ساکن گرام جموا، تھانہ گھنگھٹیر، ضلع بارہ بنکی اور دوسرے کی شناخت برجیش (22) ولد بھودو پاسی، ساکن گرام اٹہرا، تھانہ گھنگھٹیر، ضلع بارہ بنکی کے طور پر ہوئی ہے۔

بھالے سلطان شہید اسمارک تھانے کے انچارج اجیندر پٹیل نے جمعہ کو بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ کسی نامعلوم گاڑی نے انہیں کچل دیا ہے جس سے دونوں کی موت ہو گئی ہے۔ متوفیان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ متوفی کے لواحقین کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر پنچایت نامہ کی کارروائی کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے گوری گنج میں واقع مورچری ہاوس بھیج دیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حادثے کا سبب بننے والی نامعلوم گاڑی کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande