
جموں, 22 اکتوبر (ہ س): ضلع ادھم پور کی ہاؤسنگ کالونی میں بدھ کی شام سوتیلے بیٹے کے مبینہ پٹرول حملے میں شدید زخمی ہونے والی 42 سالہ خاتون سشما دیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر سشما دیوی پر پٹرول چھڑک کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اسے فوری طور پر ادھم پور کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے حالت تشویشناک ہونے کے باعث بہتر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں ریفر کیا گیا۔ تاہم، وہاں دورانِ علاج اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے واقعے کے تمام پہلوؤں کی جانچ شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر