لداخ میں پنچایتی انتخابات کے لئے 21 نومبر کو ووٹنگ ہو گی
جموں, 22 اکتوبر (ہ س): لداخ میں پنچایتی انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام پنچایتی حلقوں میں 21 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ انتخابی عمل 30 نومبر تک مکمل کیا جائے گا۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ
Election


جموں, 22 اکتوبر (ہ س): لداخ میں پنچایتی انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام پنچایتی حلقوں میں 21 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ انتخابی عمل 30 نومبر تک مکمل کیا جائے گا۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی پورے لداخ میں مثالی ضابطۂ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب یہاں پنچایتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ اس سے قبل 2018 میں پنچایتی انتخابات ہوئے تھے، تاہم اس وقت لداخ سابق ریاست جموں و کشمیر کا حصہ تھا۔ 31 اکتوبر 2019 کو جموں و کشمیر تنظیمِ نو ایکٹ کے تحت سابق ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں، جموں و کشمیر اور لداخ، میں تقسیم کیا گیا تھا۔

الیکشن کمشنر سدھانشو پانڈے نے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی پنچایتوں کی تشکیل کے لیے انتخابات کرانا ضروری ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر پنچایتی راج قوانین 1996 کے تحت لداخ کے تمام پنچایتی حلقوں میں سرپنچ اور پنچ کے انتخابات کرائے جائیں گے۔انتخابی شیڈول کے مطابق 26 اکتوبر کو انتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جبکہ امیدوار 2 نومبر تک کاغذاتِ نامزدگی داخل کرسکیں گے۔ 3 نومبر کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی اور 5 نومبر تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔ تمام پنچایتی حلقوں میں 21 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کو منصفانہ اور پُرامن طریقے سے منعقد کرانے کے لیے مثالی ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دی ہے۔ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande