اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی سے بات کی، مغربی ایشیا کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال
نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س):۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو جمعرات کو اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کا فون آیا۔ دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ وز
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی سے بات کی، مغربی ایشیا کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال


نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س):۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو جمعرات کو اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کا فون آیا۔ دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے بھارت اور اسرائیل کے تعلقات میں مسلسل پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔ وزیر اعظم مودی نے آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر بات چیت اور سفارت کاری پر بھارت کے مؤقف کو دہرایا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس سے قبل 6 اگست کو بات چیت ہوئی تھی۔ اس دوران انہوں نے بھارت اور اسرائیل کی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا تھا اور مغربی ایشیا کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande