حوثیوں کا دعویٰ: سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ہندوستانی کشتی کو نشانہ بنایا، یمنی مسلح افواج نے بچایا
صنعاء(یمن)، 22 اکتوبر (ہ س)۔ یمن کے حوثی باغیوں کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں 14 ہندوستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی کو نشانہ بنایا جس کے بعد یمن کی مسلح افواج نے کارروائی کرتے ہوئے ان ہندوستانی شہریوں کو بچا یا ہے۔ تاہم حوثیوں کے اس
HAUTHIS-INDIAN-BOAT-RED-SEA


صنعاء(یمن)، 22 اکتوبر (ہ س)۔ یمن کے حوثی باغیوں کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں 14 ہندوستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی کو نشانہ بنایا جس کے بعد یمن کی مسلح افواج نے کارروائی کرتے ہوئے ان ہندوستانی شہریوں کو بچا یا ہے۔ تاہم حوثیوں کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی تنظیم نے اس بارے میں تفصیلات بتائی ہیں کہ اگر ہندوستانی شہریوں کی کشتی کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں بچایا گیا تو انہیں کہاں لے جایا گیا اور ان کی حالت کیسی ہے۔

چائنا گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کے مطابق حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں زوکر جزیرے کے قریب ہندوستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی کو نشانہ بنایا۔ جہاز میں سوار تمام 14 ہندوستانیوں کو یمنی مسلح افواج نے ایک آپریشن میں بچا لیا ہے۔

حوثی فوج کے ایک ترجمان نے الزام لگایا کہ سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب کے قریب ذوق جزیرے کے قریب ایک ہندوستانی کشتی کو نشانہ بنایا جس میں 14 ہندوستانی شہری سوار تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں بچایا جا رہا ہے اور گروپ مزید معلومات فراہم کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی دشمن کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام سے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ عالمی برادری کو سعودی دشمن کو ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات میں ملوث ہونے سے روکنا چاہیے۔

اس سے قبل، مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، سعودی عرب کے دمام ہوائی اڈے پر حملے میں ایک ہندوستانی شہری ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ شیبہ آئل فیلڈ میں ایک اور ہندوستانی شہری زخمی ہوا۔

ہندوستان نے سعودی عرب میں شہری اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے 21 اکتوبر کو کنگ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے اور سعودی آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande