بھاگواہ میں آتشزدگی کی ہولناک واردات، سات دکانیں جل کر خاکستر
جموں, 22 اکتوبر (ہ س): ضلع ڈوڈہ کی تحصیل بھاگواہ کی مین مارکیٹ میں بدھ کی شب تقریباً 10 بجے آتشزدگی کی ہولناک واردات پیش آئی، جس میں سات دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ اس واردات میں دکانداروں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی جانی نق
Shop's


جموں, 22 اکتوبر (ہ س): ضلع ڈوڈہ کی تحصیل بھاگواہ کی مین مارکیٹ میں بدھ کی شب تقریباً 10 بجے آتشزدگی کی ہولناک واردات پیش آئی، جس میں سات دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ اس واردات میں دکانداروں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ دیر شام پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں دکانوں میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

آتشزدگی کی زد میں آنے والی دکانوں میں محمد اقبال خانجی کی موبائل شاپ اور ہیولز ڈسٹری بیوشن کی دکان، شمس الدین خانجی کی دکان، نثار حجام کی حجامت کی دکان، غلام رسول خانجی کی بیکری، رچک شرما کا سی ایس سی اور آدھار کارڈ مرکز، مبین ملک کا جنرل اسٹور اور پیپسی ڈسٹری بیوشن کی دکان، جبکہ پرویز احمد خانجی کی چکن شاپ شامل ہیں۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم اصل وجہ کا تعین تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گا۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande