
نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ و امدادِ باہمی امت شاہ نے جمعرات کو اپنی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملنے والی مبارک باد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’وزیر اعظم مودی، آپ کی حوصلہ افزا نیک تمناؤں کے لیے بہت بہت شکریہ! آپ کے تعریفی کلمات ملک کی خدمت کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں، تاکہ ہمارا ملک فخر، خوش حالی اور ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو سکے۔ ماؤ واد ہو یا منشیات کا خطرہ، آپ کی قیادت میں ہم ہر اس چیز کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، جو ہمارے ملک کے امن اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہندوستان کی داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے امت شاہ کی کوششوں کی ستائش کی۔ ان کوششوں میں ماؤ واد پر قابو پانے سے لے کر منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل تک کے اقدامات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، بی جے پی کے دیگر رہنماؤں نے امت شاہ کے عزم کا موازنہ سردار پٹیل اور چانکیہ سے کیا اور 2019 میں آئین کی دفعہ 370 کی منسوخی جیسے ان کے اہم اقدامات کو اجاگر کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی