بیرون ملکدورے کی قیاس آرائیوں کے درمیان راہل گاندھی نے دہلی میں وژن آئی اے ایس کے طلبہ سے ملاقات کی
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کے روز یہاں وژن آئی اے ایس کوچنگ ادارے کے طلبہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سیاسی حلقوں میں راہل گاندھی کے ویتنام دورے پر ہونے کی
RAHUL-PRIYANKA-VISION-IAS-STUDENTS-VIETNAM-ROW


نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کے روز یہاں وژن آئی اے ایس کوچنگ ادارے کے طلبہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سیاسی حلقوں میں راہل گاندھی کے ویتنام دورے پر ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

کانگریس نے اپنے باضابطہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ طلبہ نے ادارے میں تدریس، رہنمائی اور مطالعاتی مواد کے معیار میں گراوٹ کی شکایت کی۔ طلبہ نے یہ بھی کہا کہ فیس واپس کرنے کے مطالبے پر ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔

کانگریس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ طلبہ نے تدریسی معیار، رہنمائی اور مطالعاتی مواد کے معیار میں تیزی سے آنے والی گراوٹ پر سنگین تشویش کا اظہار کیا۔ پارٹی کے مطابق، طلبہ نے بتایا کہ فیس کی واپسی کے مطالبے پر ادارے کی انتظامیہ کوئی جواب نہیں دے رہی ہے۔

اس سے قبل بی جے پی نے پیر کے روز ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ راہل گاندھی ویتنام جا رہے ہیں۔ بی جے پی نے اس ویڈیو کے ساتھ طنز کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جھوٹ پھیلاتے پھیلاتے تھک جانے کے بعد وہ کچھ دن گھومنے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں راہل گاندھی کو ہوائی جہاز میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اس کے بعد منگل کو شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے رہنما سنجے راوت نے ایک ویڈیو کا اشتراک کیا تھا۔اس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ راہل ویتنام گئے ہوئے ہیں اور ان کی واپسی کے بعد دیگر امور پر بات کی جائے گی۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا گیا تھا کہ راہل گاندھی ویتنام میں کس سے ملاقات کرنے والے ہیں؟ ملک کی سرحدوں سے باہر ایسی کون سی منصوبہ بندی ہو رہی ہے؟ ان کی ہندوستان واپسی کے بعد ایسا کیا بدل جائے گا؟ پوسٹ میں یہ سوال بھی کیا گیا تھا کہ آخر سنجے راوت اس طرح کے بیانات کیوں دے رہے ہیں؟

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande