نیتن یاہو کی ایران کو وارننگ، کہا: تہران نے اب تک سبق نہیں سیکھا
یروشلم، 21 اکتوبر (ہ س)۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایران پر جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوششیں دوبارہ تیز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تہران نے اب تک سبق نہیں سیکھا ہے۔ جنوبی اسرائیل میں فوجی افسران کے تربیتی ادارے ’
نیتن یاہو کی ایران کو وارننگ، کہا: تہران نے اب تک سبق نہیں سیکھا


یروشلم، 21 اکتوبر (ہ س)۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایران پر جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوششیں دوبارہ تیز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تہران نے اب تک سبق نہیں سیکھا ہے۔ جنوبی اسرائیل میں فوجی افسران کے تربیتی ادارے ’بہاد-1‘ میں منعقدہ فوجی افسران کی پاسنگ آو¿ٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ایران سے لاحق خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کا واحد راستہ وہاں کی موجودہ حکومت کو ہٹانا ہے۔

نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایک بار پھر تباہ کن ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق، انہوں نے اسرائیلی فوج، خفیہ ایجنسی موساد اور دیگر سکیورٹی اداروں کو اس خطرے سے نمٹنے کی ہدایات دی ہیں۔

تقریب میں اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بھی ایران اور اس کی اتحادی تنظیموں کو خبردار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیلی حکام نے ایسی کوششوں کی نشاندہی کی ہے، جن کا مقصد اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے دہشت گردانہ حملے کرنا ہے۔

کاٹز نے کہا کہ اسرائیل کے اندازے کے مطابق ایرانی حکومت اس وقت انتہائی کمزور صورتِ حال میں ہے اور اس کمزوری کے باعث وہ انتہائی اقدامات کرنے پر آمادہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے اور ضرورت پڑنے پر پوری طاقت سے جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande