ممبئی کے آئی سی ٹی میں انجینئرنگ کے طالب علم کی موت، معالج کو خودکشی کے خیالات سے آگاہ کیا تھا
ممبئی کے آئی سی ٹی میں انجینئرنگ کے طالب علم کی موت، معالج کو خودکشی کے خیالات سے آگاہ کیا تھا ممبئی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ ممبئی کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) میں کیمیکل انجینئرنگ کے دوسرے سال کے طالب علم سدھیش پاٹل کی ہاسٹل کے کمرے می
Mumbai ICT Student Siddhesh Patil Dies In Hostel


ممبئی کے آئی سی ٹی میں انجینئرنگ کے طالب علم کی موت، معالج کو خودکشی کے خیالات سے آگاہ کیا تھا

ممبئی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ ممبئی کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) میں کیمیکل انجینئرنگ کے دوسرے سال کے طالب علم سدھیش پاٹل کی ہاسٹل کے کمرے میں موت ہوگئی۔ واقعہ منگل کی رات تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔ ناسک کے سدھیش کا افسردگی کے لیے علاج جاری تھا۔ پولیس موت کے حالات کی تحقیقات کررہی ہے۔ واقعے سے تعلیمی اداروں میں ذہنی صحت کی سہولتوں پر سوال اٹھے ہیں۔

پولیس کے مطابق سدھیش نے واقعے کی رات اپنے ماہر نفسیات سے رابطہ کرکے خودکشی کے خیالات آنے کی بات بتائی۔ معالج نے فوراً اہل خانہ کو اطلاع دی، جنہوں نے ہاسٹل میں رہنے والے اس کے دوستوں سے کہا کہ وہ فوری کمرے میں پہنچ کر خیریت معلوم کریں۔ تاہم دوستوں کی آمد سے پہلے ہی سدھیش کی موت ہوچکی تھی۔ اس کا جسد خاکی طبی و قانونی کارروائی کے لیے سائن اسپتال منتقل ہوا۔ ماٹونگا پولیس واقعے کی ترتیب اور موت کے حالات کی تفتیش کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق سدھیش ذہین طالب علم تھا اور اس نے 9.4 سی جی پی اے حاصل کیا تھا۔ دسہرہ کی چھٹیوں میں اس کے ساتھ رہنے والے طلبہ گھروں کو گئے ہوئے تھے، اس لیے واقعے کے وقت اس کے اکیلے ہونے کی اطلاع ہے۔ جولائی میں آئی آئی ٹی ممبئی کے دوسرے سال کے طالب علم سہیل سنگوان کی موت درج کی گئی تھی، جبکہ ستمبر میں اسی ادارے کے طالب علم ساحل واکوڈے کی موت کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔ ان واقعات کے بعد تعلیمی اداروں میں مشاورتی خدمات کی مؤثریت پر تشویش ظاہر کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں نوجوان نسل، خصوصاً جنریشن زی، کی جانب سے حقوق اور مختلف مسائل پر آواز اٹھانے، حکومت سے سوال کرنے اور احتجاج کرنے کا بھی ذکر ہے۔ دوسری طرف طلبہ کی خودکشی کے واقعات کو سنگین مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔ ایسے حالات میں تعلیمی اداروں میں تربیت یافتہ مشیروں، مؤثر ذہنی صحت خدمات اور ہنگامی صورت حال میں فوری مدد فراہم کرنے والے نظام کی ضرورت اجاگر کی جارہی ہے۔ سدھیش کی موت کے اصل حالات پولیس تفتیش کے بعد واضح ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande