
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی اسمبلی کے موجودہ ارکان اسمبلی کا اب سال میں دو بار طبی معائنہ کرایا جائے گا۔ یہ فیصلہ بدھ کو دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندرگپتا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد ارکان اسمبلی کی صحت کی باقاعدگی سے نگرانی کرنا، ممکنہ بیماریوں کی بروقت شناخت کرنا اور انہیں ضروری طبی مشورے کے ساتھ وقت پر علاج فراہم کرنا ہے۔
میٹنگ میں سنت پرمانند اسپتال کے جنرل منیجر اور دہلی اسمبلی سکریٹریٹ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اسپیکر وجیندر گپتا کی پہل پر گزشتہ سال ارکانِ اسمبلی کے سالانہ طبی معائنے کا انتظام شروع کیا گیا تھا۔
میٹنگ کے دوران اسپیکر وجیندرگپتانے ہدایت دی کہ دہلی اسمبلی کے تمام موجودہ ارکان اسمبلی کا سال میں دو بار باقاعدگی سے طبی معائنہ کرایا جائے۔ اس انتظام کے تحت ان کی صحت کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے گا، تاکہ ممکنہ بیماریوں کی ابتدائی مرحلے میں شناخت ہوسکے اور ضرورت کے مطابق مناسب طبی مشورے اور علاج کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس سلسلے میں 12 سے 19 نومبر تک سنت پرمانند اسپتال کے تعاون سے طبی معائنے کا کیمپ لگایا جائے گا۔ طبی جانچ کے عمل کو منظم اور آسان بنانے کے لیے اسے دو بیچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلے بیچ کا طبی معائنہ صبح 8:30 بجے اور دوسرے بیچ کا صبح 9:30 بجے شروع ہوگا۔ اس انتظام سے مقررہ نظام الاوقات کے مطابق تمام متعلقہ ارکان اسمبلی کا طبی معائنہ مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔
وجیندرگپتا نے کہا کہ عوامی زندگی میں سرگرم عوامی نمائندوں کی ذمہ داریاں وسیع ہوتی ہیں اور انہیں مسلسل عوامی خدمت میں مصروف رہنا پڑتا ہے۔ ایسے میں ان کی صحت کی باقاعدہ نگرانی اور وقت پر طبی جانچ انتہائی اہم ہے۔ سال میں دو بار طبی معائنے سے صحت کے ممکنہ خطرات کی بروقت شناخت، ضروری علاج کی فراہمی اور مستقبل میں صحت سے متعلق مسائل سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔
دہلی اسمبلی سکریٹریٹ کی جانب سے طبی معائنے کے کیمپ کے منظم انعقاد اور متعلقہ طبی انتظامات پر مو¿ثر عمل درآمد کے لیے ضروری تال میل کیا جائے گا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد