
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔
دہلی میں ایک بار پھر آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کو دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 244 درج کیا گیا، جو خراب زمرے میں آتا ہے۔ اسی وجہ سے کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ نے بدھ کو دہلی-این سی آر میں گریپ کا پہلا مرحلہ نافذ کر دیا ہے۔
گریپ-1 کے تحت اہم قواعد اور پابندیوں کے مطابق ہوٹلوں، ڈھابوں اور ریستورانوں میں کوئلے اور لکڑی سے چلنے والے تندوروں کے استعمال پر پابندی سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
ڈیزل جنریٹروں کے استعمال کے دوران اخراج کے مقررہ معیارات اور متعلقہ ضابطوں پر عمل کرنا لازمی ہے۔ تاہم، تمام جنریٹروں پر مکمل پابندی عائد ہونے کا مطلب نکالنا درست نہیں ہوگا۔
کچرا، پلاسٹک، سوکھے پتے اور دیگر فضلہ کھلے عام جلانے پر پابندی ہے۔
سڑکوں کی صفائی، پانی کے چھڑکاو¿ اور تعمیراتی مقامات پر گردوغبار روکنے کے اقدامات میں تیزی لائی جاتی ہے۔
آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف ضابطوں کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔
کمیشن کی عام لوگوں کے لیے ہدایات:
- ذاتی گاڑیوں کے بجائے عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔
- کچرا یا سوکھے پتے نہ جلائیں۔
- تعمیراتی مقامات پر گردوغبار پر قابو پانے کے ضابطوں پر عمل یقینی بنائیں۔
- آلودگی کی سطح زیادہ ہونے پر کھلی جگہوں میں ورزش کرنے سے گریز کریں، خاص طور پر اگر سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہو۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ