
وزیر اعلیٰ یوگی نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے افسران کو دیے ہدایات
گورکھپور، 21 اکتوبر (ہ س)۔
اتر پردیش کے ضلع گورکھپور کے گلریہا تھانہ علاقے کے جنگل ایودھیا پرساد میں بدھ کی شام درگا مورتی وسرجن کے دوران ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ مورتی وسرجن کے لیے نکالے گئے جلوس میں شامل ڈی جے کی لوہے کی ریلنگ اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن تار کے رابطے میں آگئی، جس سے اس میں کرنٹ اتر گیا۔ کرنٹ کی زد میں آنے سے چار خواتین سمیت 11 افراد جھلس گئے۔
تمام زخمیوں کو بی آر ڈی میڈیکل کالج پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تین نوجوانوں کو مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع گورکھپور میں پیش آئے اس حادثے کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے غم زدہ اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر راحتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ مرنے والوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے ہر ممکن مدد فراہم کرنا یقینی بنائیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ