
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کے مندر مارگ واقع اسپیشل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کورٹ نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ترجمان سوربھ داس اور آشوتوش رانکا کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ دونوں گزشتہ سات دن سے عدالتی تحویل میں تھے۔ بدھ کے روز ان کی عدالتی تحویل کی مدت ختم ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں اسپیشل مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران دہلی پولیس نے دونوں کی عدالتی تحویل میں مزید تین دن کی توسیع کا مطالبہ کیا، لیکن اسپیشل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست مسترد کردی اور دونوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔اس سے قبل بدھ کی صبح دونوں نے دہلی ہائی کورٹ سے اپنی عرضی واپس لے لی تھی۔ جسٹس سبرامنیم پرساد کی بنچ نے انہیں عرضی واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ فی الحال ہائی کورٹ میں کارروائی آگے بڑھانے کے بجائے وہ اپنی عرضی واپس لے لیں، کیونکہ اسپیشل مجسٹریٹ کورٹ اسی دن سورَو داس اور آشوتوش رانکا کی ضمانت پر دوبارہ غور کر رہی تھی۔
ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کے وکیل ابھیک چمنی سے کہا کہ یہ ایسا معاملہ ہے جس میں احتیاطی نوٹس کی خلاف ورزی کے بعد دوسرا احتیاطی نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد متعلقہ شخص کو امن برقرار رکھنے کے لیے مچلکہ بھرنا پڑتا ہے، لیکن اگر وہ اس مچلکے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے نتائج پر غور کرنا ضروری ہے۔
عدالت نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جن گروپوں کے مطالبات اور مقاصد وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں، کیا مجسٹریٹ کو امن و امان میں خلل پڑنے کے خدشے پر غور کرتے ہوئے ان پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan