
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کے میئر پرویش واہی نے بدھ کو مکھ میل پور گاؤں میں ایک سڑک کا افتتاح کیا۔ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔
میئر پرویش واہی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی میونسپل کارپوریشن کو ترقیاتی کاموں کے لیے مناسب فنڈ فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے راجدھانی میں ترقیاتی سرگرمیوں کو رفتار مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کے تعاون سے کچرے کے پہاڑوں کی اونچائی بھی نصف سے کم رہ گئی ہے اور جلد ہی انہیں مکمل طور پر ختم کرنے کی سمت میں کام کیا جائے گا۔
اندور، سکم اور گجرات کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی کو بھی صاف ستھرا، خوب صورت اور سرسبز بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ شہریوں کو صفائی کو اپنی عادت بنانا ہوگا اور کچرے کو اس کے پیدا ہونے کے مقام پر ہی الگ کرکے ٹھکانے لگانا چاہیے۔ گیلا کچرا سبز اور خشک کچرا نیلے ڈسٹ بن میں ڈالنا چاہیے۔ صفائی سے متعلق چھوٹی چھوٹی عادتیں اپنا کر دہلی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔
میئر نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ سڑک کے افتتاح پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور گاو¿ں کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
اس موقع پر بی جے پی کے شمال مشرقی علاقے کے ضلع صدر ڈاکٹر یو کے چودھری، دہلی میونسپل کارپوریشن کے نامزد رکن راج پال رانا، شمالی علاقے کی ڈپٹی کمشنر شویتا ناگرکوٹی، مقامی شہری اور کارپوریشن کے افسران موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد