دہلی ہائی کورٹ 22 اکتوبر کو نیہا بورا کی عرضی پر سماعت کرے گا
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی قومی صدر نیہا بورا کی جانب سے دہلی پولیس کے جاری کردہ نوٹس کے خلاف دائر عرضی پر 22 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس سبرامنیم پرساد نے بورا کے وکیل کی درخواست پر سماعت مل
Neha


نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی قومی صدر نیہا بورا کی جانب سے دہلی پولیس کے جاری کردہ نوٹس کے خلاف دائر عرضی پر 22 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس سبرامنیم پرساد نے بورا کے وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا۔ عرضی میں نیہا بورا نے 10 ہزار روپے کا ذاتی مچلکہ بھرنے اور امن برقرار رکھنے کی ہدایت دینے والے حکم کو چیلنج کیا ہے۔ ہائی کورٹ میں فی الحال دسہرے کی تعطیلات ہیں اور عدالت 26 اکتوبر کو دوبارہ کھلے گی۔

دہلی پولیس نے 18 اکتوبر کو نیہا بورا کو نوٹس جاری کرکے 19 اکتوبر کو اسپیشل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران امن برقرار رکھنے کے لیے بھارتیہ ناگرک سرکشاسنہتا کی دفعہ 126 کے تحت ایک ضامن کے ساتھ 10 ہزار روپے کا ذاتی مچلکہ جمع کرائیں۔

نیہا بورا کو 16 اکتوبر 2026 کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی ’لہرا دو ترنگا‘ ریلی میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔ دہلی پولیس نے انہیں 17 اکتوبر کو رہا کردیا تھا۔

سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو بھی بھارتی ناگرک سرکشاسنہتا کی دفعات 126 اور 170 کے تحت احتیاطی طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے امن و امان میں خلل پڑنے کے خدشے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں گرفتار کیا تھا۔ اسپیشل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے دیپکے کو 50 ہزار روپے کے امن بانڈ پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس بانڈ کے مطابق انہیں ایک سال تک امن برقرار رکھنا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande