ناندیڑ میں موٹر سائیکل چوری کے گروہ کا پردہ فاش، 2 ملزمان گرفتار، 14.15 لاکھ روپے کی 27 موٹر سائیکلیں ضبط
ناندیڑ، 21 اکتوبر (ہ س):۔ ضلع ناندیڑ میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی چوری روکنے کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت دیگلور پولیس نے 2 مبینہ عادی چوروں کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 27 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ ضبط شدہ گاڑیوں کی مجموعی مالیت
Crime Two Arrested 27 Stolen Motorcycles Recovered


ناندیڑ، 21 اکتوبر (ہ س):۔

ضلع ناندیڑ میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی چوری روکنے کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت دیگلور پولیس نے 2 مبینہ عادی چوروں کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 27 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ ضبط شدہ گاڑیوں کی مجموعی مالیت 14 لاکھ 15 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلبھ روہن کی ہدایت پر دیگلور پولیس اسٹیشن کی جرائم کا سراغ لگانے والی ٹیم نے یہ کارروائی 2 مرحلوں میں انجام دی۔ پہلے مرحلے میں 4 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کی 10 موٹر سائیکلیں اور دوسرے مرحلے میں 10 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی مزید 17 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

دیگلور پولیس اسٹیشن میں گاڑی چوری کے سلسلے میں مقدمہ نمبر 487/2026 بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 303(3) کے تحت درج کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران ایک مفرور ملزم مسلسل ٹھکانے تبدیل کرکے پولیس سے بچنے کی کوشش کررہا تھا۔ دیگلور کے سب ڈویژنل پولیس افسر کرن پوپل گھٹ اور زیر تربیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس و انچارج افسر ویبھو پڑول کی رہنمائی میں تحقیقاتی ٹیم نے تکنیکی تجزیے اور خفیہ مخبروں کی معلومات کی مدد لی۔ پولیس اہلکار پونے اور دیگر ممکنہ مقامات پر پہنچے، ملزم کا سراغ لگایا اور اسے حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے سلسلے میں مجموعی طور پر 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق سخت پوچھ گچھ کے دوران پکڑے گئے ملزم نے جرم کا اعتراف کیا۔ اس کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھپاکر رکھی گئی یا فروخت کی گئی مزید 17 موٹر سائیکلیں حاصل کی گئیں، جن کی مالیت 10 لاکھ 5 ہزار روپے ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان چوری کی موٹر سائیکلوں کو اپنی یا رشتے داروں کی ملکیت ظاہر کرکے کم قیمت پر فروخت کرتے اور خریداروں کو دھوکا دیتے تھے۔ معاملے کی مزید تفصیلی تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

---------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande