
خاندان میں افراتفری
ہمیر پور، 20 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ہمیر پور ضلع کے راٹھ قصبے میں اورائی روڈ پر گھریلو تقریب کے لیے خیمہ کھولنے کے دوران ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرانے سے منگل کے روز ایک 36 سالہ مزدور اریمردھن راجپوت شدید طور پرجھلس کر زخمی ہو گیا۔ انہیں فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ دسہرہ تہوار کے دن پیش آنے والے اس واقعے نے خاندان کو غمزدہ کر دیا۔
جریا پولیس اسٹیشن کے علاقے کے تحت اٹیلیاباجا گاؤں کے رہائشی نرسنگھ نے بتایا کہ اس کا بھائی اریمردھن ایک زرعی مزدور تھا۔ منگل کو وہ ارئی روڈ کے رہائشی پردیپ دویدی کے گھر تقریب کے لیے بنائے گئے خیمے کو کھولنے کے لیے پہنچے تھے۔ خیمے کے لوہے کے پائپ کو ٹریکٹر میں رکھنے کے دوران ہائی ٹینشن لائن کو چھو لیا۔ اریمردھن بجلی کا جھٹکا لگنے سے بری طرح جل گیا۔ واقعے کے فورا بعد اسے اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹر انجون نرنجن نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ اریمردھن کے پسماندگان میں ان کی والدہ سمیترا، بیوی روشنی اور ڈھائی سال کی بیٹی نیتا ہیں۔ راٹھ کوتوالی پولیس اسٹیشن کے انچارج انوپ سنگھ نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی