ہائی وے عبور کرتے وقت ٹرک کی ٹکر سے دو سگی بہنوں کی موت
باغپت، 20 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع باغپت میں شہر کوتوالی علاقے کے پالی گاو¿ں کے قریب منگل کو دہلی-سہارنپور ہائی وے عبور کرتے وقت ٹرک کی ٹکر سے دو سگی بہنوں کی موت ہو گئی۔ دونوں نابالغ تھیں۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولی
UP-ROAD-ACCIDENT-BAGHPAT


باغپت، 20 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع باغپت میں شہر کوتوالی علاقے کے پالی گاو¿ں کے قریب منگل کو دہلی-سہارنپور ہائی وے عبور کرتے وقت ٹرک کی ٹکر سے دو سگی بہنوں کی موت ہو گئی۔ دونوں نابالغ تھیں۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے دونوں بچیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

منگل کی دوپہر تین سالہ علینہ اور چھ سالہ نبیہ اپنے چچا کے گھر سے واپس آ رہی تھیں۔ دونوں بچیاں ہائی وے 709 بی، یعنی دہلی-سہارنپور ہائی وے عبور کر رہی تھیں کہ اسی دوران اینٹوں سے لدے ایک ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے، جب کہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کے بعد ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔باغپت کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پروین کمار چوہان نے بتایا کہ ٹرک کو قبضے میں لے کر فرار ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande