منی پور کے کانگ پوکپی میں تین افراد گرفتار، راکٹ لانچر اور خودکار رائفلیں برآمد
امپھال، 20 اکتوبر (ہ س)۔ منی پور کے کانگ پوکپی ضلع کے فائیلین کوٹ علاقے میں منگل کو سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران کئی راکٹ لانچر اور خودکار رائفلیں بھی برآمد کی گئیں۔ کھونگبان سونوروک اwیوک میں لکڑیاں جمع
Three-Arrested-Rocket-Launche


امپھال، 20 اکتوبر (ہ س)۔ منی پور کے کانگ پوکپی ضلع کے فائیلین کوٹ علاقے میں منگل کو سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران کئی راکٹ لانچر اور خودکار رائفلیں بھی برآمد کی گئیں۔ کھونگبان سونوروک اwیوک میں لکڑیاں جمع کرنے گئے افراد پر ہوئے مہلک حملے کے بعد ریاست میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اس حملے میں تین افراد کی موت ہو گئی تھی، جب کہ تین دیگر زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے متعلقہ علاقوں میں تلاشی مہم تیز کر دی ہے۔امپھال مشرقی ضلع کے پولیس کمانڈوز مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کارروائی کر رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز حملے میں ملوث افراد کا سراغ لگانے اور علاقے میں سکیورٹی مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

گرفتار افراد کی شناخت اور برآمد شدہ ہتھیاروں کے بارے میں حکام نے ابھی تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande