سڑک حادثے میں ایک کی موت، آٹھ زخمی
گریڈیہہ، 20 اکتوبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع کے دھنوار علاقے میں کھوری مہوا-دھنوار مین روڈ پر بشن پور کے قریب بریزا کار اور آٹو کے درمیان زبردست ٹکر میں ایک کم عمر لڑکے کی موت ہوگئی، جبکہ آٹھ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت دھنوار کے بان
سڑک حادثے میں ایک کی موت، آٹھ زخمی


گریڈیہہ، 20 اکتوبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع کے دھنوار علاقے میں کھوری مہوا-دھنوار مین روڈ پر بشن پور کے قریب بریزا کار اور آٹو کے درمیان زبردست ٹکر میں ایک کم عمر لڑکے کی موت ہوگئی، جبکہ آٹھ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت دھنوار کے بانڈی گاؤں کے رہنے والے پرنس کمار (15) کے طور پر ہوئی ہے۔

پیر کی دیر رات حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بشن پور کے قریب ایک بے قابو کار نے آٹو سمیت کئی گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ حادثے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے مل کر حادثے کی ذمہ دار کار کو آگ لگا دی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر دھنوار تھانہ انچارج برجیش کمار اور ایس ڈی پی او امریندر کمار موقع پر پہنچے۔ انہوں نے سب سے پہلے زخمیوں کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا، جہاں سبھی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ مشتعل لوگوں نے سرکاری ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے صحت مرکز کے باہر تالا لگا دیا، جسے پولیس کی مداخلت کے بعد کھولا گیا۔ گاؤں والوں کا الزام ہے کہ بریزا کار کا ڈرائیور نشے میں تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے کافی کوششوں کے بعد مشتعل لوگوں کو پرسکون کیا۔ دوسری جانب زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اسی دوران منگل کو معاوضے اور ڈرائیور کی گرفتاری کے مطالبے کو لے کر گاؤں والوں نے لاش کے ساتھ سڑک جام کردی۔ افسران کی یقین دہانی کے بعد کئی گھنٹوں کے بعد سڑک سے جام ہٹایا گیا۔

دھنوار تھانہ انچارج نے بتایا کہ ایک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور باقی صورت حال قابو میں ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande