آشوتوش رانکا اور سورو داس نے عدالتی حراست میں توسیع کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا
نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے رہنماؤں سورو داس اور آشوتوش رانکا نے اپنی عدالتی حراست میں توسیع کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔ دونوں رہنماوں نے رات کے وقت بھی سماعت کرنے کی ا
CJP-leaders-move-Delhi-HC


نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے رہنماؤں سورو داس اور آشوتوش رانکا نے اپنی عدالتی حراست میں توسیع کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔ دونوں رہنماوں نے رات کے وقت بھی سماعت کرنے کی اپیل کی ہے، حالاں کہ دشہرہ کی تعطیلات کے باعث ہائی کورٹ اس ہفتے بند ہے۔

اسپیشل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ (ایس ای ایم) نے 19 اکتوبر کو دونوں رہنماؤں کی عدالتی حراست میں مزید دو دن کی توسیع کر دی تھی۔ سی جے پی کے دونوں رہنما 14 اکتوبر سے جیل میں ہیں۔دہلی پولیس نے سی جے پی کے 14 ارکان کے خلاف کناٹ پلیس اور پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانوں میں دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں۔

پولیس کے مطابق، 13 اکتوبر کو سی جے پی کے یہ ارکان نجی احاطے کے راستے ممنوعہ علاقے جنتر منتر پہنچے تھے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالی تھی۔ دہلی پولیس نے سورو داس، آشوتوش رانکا اور اجنکیا شندے کے خلاف احتیاطی کارروائی بھی کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande