ہندوستان اور امریکہ کا تجارتی معاہدہ حتمی مرحلے کے قریب، روس سے تیل خریدنے کے بھارتی فیصلے کی بھی مارکو روبیو نے حمایت کی
ہندوستان اور امریکہ کا تجارتی معاہدہ حتمی مرحلے کے قریب، روس سے تیل خریدنے کے بھارتی فیصلے کی بھی مارکو روبیو نے حمایت کیممبئی، 20 اکتوبر (ہ س) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ دوطرفہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے
Business India US Trade Deal Rubio


ہندوستان اور امریکہ کا تجارتی معاہدہ حتمی مرحلے کے قریب، روس سے تیل خریدنے کے بھارتی فیصلے کی بھی مارکو روبیو نے حمایت کیممبئی، 20 اکتوبر (ہ س) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ دوطرفہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں اور صرف چند معاملات کا تصفیہ باقی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ باقی مسائل جلد حل ہوجائیں گے اور معاہدے پر باضابطہ دستخط سے پہلے ہی مثبت پیش رفت کا اعلان کیا جاسکے گا۔ ممبئی پہنچنے کے بعد روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی، جس میں بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور اور خارجہ سکریٹری وکرم مسری بھی موجود تھے۔ بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کی تکمیل کے امکانات پر اعتماد ظاہر کیا۔روبیو نے ہندوستان کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تیل صاف کرنے کے شعبے میں ایک بڑی طاقت ہے اور بھاری خام تیل کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ ماضی میں بھی ایسا کرچکا ہے اور وینزویلا کے خام تیل کو صاف کرکے توانائی کی عالمی طلب پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان کے مطابق وینزویلا میں تیل کی پیداوار بڑھنے سے وقت کے ساتھ عالمی منڈی میں تیل کی قلت کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم اس سے پوری قلت ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس عمل میں حصہ لینے کا خواہش مند دکھائی دیتا ہے، لیکن اس کے لیے امریکہ اور بین الاقوامی پابندیوں سے متعلق رکاوٹیں دور کرنا ضروری ہوگا۔ہندوستان کے 3 روزہ دورے کے دوران روبیو نے روس سے خام تیل خریدنے کے بھارتی فیصلے کی کھل کر حمایت کی۔ انہوں نے اس فیصلے کو عملی تقاضوں کے مطابق اور سوچ سمجھ کر کیا گیا اقدام قرار دیا۔ روبیو کے مطابق واشنگٹن ہندوستان کی توانائی ضروریات اور عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی کے توازن سے پوری طرح واقف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہی حالات کے پیش نظر روس سے تیل خریدنے کا بھارتی فیصلہ عملی اور مناسب ہے۔ہندوستھان سماچار-------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande