ناسا کے اسپیس ایکس کریو-13 نے تاریخ رقم کی، محض 7.55 گھنٹے میں آئی ایس ایس پہنچا ڈریگن
واشنگٹن، 02 اکتوبر (ہ س)۔ ناسا کا اسپیس ایکس کریو-13 مشن جمعرات کے روز ریکارڈ وقت میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پہنچ گیا۔ اسپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز نے لانچ کے محض 7 گھنٹے 55 منٹ بعد آئی ایس ایس کے ہارمنی ماڈیول کے فارورڈ پورٹ
اسپیس ایکس کا کریو-13 ڈریگن کیپسول ڈاکنگ کے لیے آئی ایس ایس کے قریب پہنچتا ہوا۔


واشنگٹن، 02 اکتوبر (ہ س)۔

ناسا کا اسپیس ایکس کریو-13 مشن جمعرات کے روز ریکارڈ وقت میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پہنچ گیا۔ اسپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز نے لانچ کے محض 7 گھنٹے 55 منٹ بعد آئی ایس ایس کے ہارمنی ماڈیول کے فارورڈ پورٹ پر کامیابی کے ساتھ ڈاکنگ کی۔ ناسا کے مطابق، یہ آئی ایس ایس کی تاریخ میں کسی امریکی خلائی جہاز کا تیز ترین لانچ ٹو ڈاکنگ وقت ہے۔

ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق، کریو-13 مشن کو لے کر اسپیس ایکس کا فالکن-9 راکٹ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11.10 بجے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن پر واقع اسپیس لانچ کمپلیکس-40 سے روانہ ہوا۔ ڈریگن خلائی جہاز میں ناسا کی خلاباز جیسیکا واٹکنز اور لیوک ڈیلانی، کینیڈین اسپیس ایجنسی (سی ایس اے) کے خلاباز جوشوا کٹرک نیز روس کی راسکاسموس کے کوسموناٹ سرگئی ٹیٹیریاٹنیکوف سوار تھے۔

لانچ کے بعد فالکن-9 کا پہلا مرحلہ دوسرے مرحلے سے الگ ہوا اور کامیابی کے ساتھ کیپ کیناویرل میں واقع اسپیس ایکس کے لینڈنگ زون-40 پر واپس اترا۔ اس کے بعد ڈریگن خلائی جہاز دوسرے مرحلے سے الگ ہو کر اپنے مدار میں پہنچا اور آئی ایس ایس کی جانب بڑھا۔

ڈریگن نے شام 7.05 بجے آئی ایس ایس کے ہارمنی ماڈیول کے فارورڈ پورٹ سے ڈاکنگ کی۔ ناسا نے بتایا کہ لانچ سے ڈاکنگ تک کا کل وقت 7 گھنٹے 55 منٹ رہا، جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پہنچنے والا کسی امریکی خلائی جہاز کا اب تک کا تیز ترین سفر ہے۔

ڈاکنگ کے بعد خلابازوں نے ضروری لیک چیک اور پریشرائزیشن کے عمل کو مکمل کیا۔ اس کے بعد رات 9.19 بجے ڈریگن کا ہیچ کھولا گیا اور چاروں خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اندر داخل ہوئے۔ کریو-13 اب آئی ایس ایس پر موجود مہم 75 کے دستے میں شامل ہو گیا ہے۔ اس دستے میں ناسا کی جیسیکا میر، جیک ہیتھوے اور انل مینن، یورپی اسپیس ایجنسی کی سوفی ایڈنوٹ نیز راسکاسموس کے پیوتر دوبوروف، انا کیکینا اور آندرے فیڈیا ایو شامل ہیں۔ ناسا کے مطابق، کریو-13 مشن کے دوران خلاباز مائیکرو گریویٹی میں سائنسی تحقیق، انسانی صحت اور پودوں کی افزائش سے جڑے تجربات کے ساتھ متعدد تکنیکی ٹیسٹ انجام دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande